سعودی شہر طائف میں موسلا دھار بارش، نظام زندگی معطل

سعودی شہر طائف میں موسلا دھار بارش، نظام زندگی معطل
سعودی شہر طائف میں موسلا دھار بارش، نظام زندگی معطل

  


ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مغربی شہر طائف اور قرب وجور میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز طائف شہر میں ہونے والے بارشوں کے پیش نظر مکہ مکرمہ سے ملانے والی شاہراہ الہدیٰ ہائی وئے پر ٹریفک جزوی طور پر معطل کردیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ کے میدانی علاقے اور مدینہ منورہ سمیت مغربی علاقوں کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

بچے نے 12 سال کی عمر میں ایسا کام کردیا جو ہم میں سے زیادہ تر پوری عمر لگاکر بھی نہ کرسکے، ایسی خبر آگئی جو آپ کو اپنے والدین سے ہر صورت چھپا کر رکھنی چاہیے کیونکہ۔۔۔

محکمہ شہری دفاع نے بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں، جوہڑ اور نالوں میں جانے سے خبردار کیا ہے۔ شہری دفاع نے جدہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان واقع ٹاﺅن الجموم میں برساتی نالے میں محصور ہونے والے چار افراد کو بچالیا ہے۔

مزید : عرب دنیا