چین سے تجارتی معاہدہ، سعودی عرب سی پیک معاہدہ کا شریک کاربن گیا

چین سے تجارتی معاہدہ، سعودی عرب سی پیک معاہدہ کا شریک کاربن گیا
چین سے تجارتی معاہدہ، سعودی عرب سی پیک معاہدہ کا شریک کاربن گیا

  


مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک)سعودی وزیر دفاع اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے حالیہ پاکستان اورچین کے دورےکے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور چینی قیادت نے سعودی عرب کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ سعودی عرب ،چین کی ضروریات پوری کرنے کےلئے سمندری راستے سے مطلوبہ تیل فراہم کرے گا۔

برصغیر کے ماضی کے حکمران کن بے کار ترین چیزوں پر کروڑوں روپے خرچتے تھے؟ دیکھ کر آپ کو بھی زوال کی وجہ سمجھ آجائے گی

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اس طرح چین اور سعودی عرب کے درمیان اس نئے تجارتی معاہدے سے سعودی عرب بھی سی پیک(چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری) معاہدہ کا شریک کار بن گیا ہے۔ سعودی حکام سمجھتے ہیں کہ حالیہ تجارتی معاہدے سے چین اور سعودی عرب کے درمیان تین ہزار سال پہلے کا سمندری راستے سے شاہراہ ریشم کا روٹ بحال ہوگیا ہے۔ چین اور جزیرہ نما عرب کے مابین ہزاروں سال تجارتی تعلقات قائم رہے ہیں۔

مسلم خواتین کا وہ فیس بک پیج جسے دیکھ کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

مزید : عرب دنیا