ٹانک میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ ، 2دہشت گرد مارے گئے
ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹانک میںسکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہو گئی جس کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے
نجی ٹی و ی کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع تانک میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران علاقہ کو گھیرے میں لیا گیا۔سکیورٹی اہلکار تلاشی میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ ہو گئی۔سکیورٹی اہلکاروںنے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس کی زد میں آکر دو دہشت گرد مارے گئے۔