عالمی نمبر ایک ٹینس نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

عالمی نمبر ایک ٹینس نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
عالمی نمبر ایک ٹینس نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  


نیویارک( آن لائن ) عالمی نمبر ایک ٹینس نوواک جوکووچ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ اسپین کے رافیل نڈال سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔جوکووچ نے عالمی درجہ 84ویں نمبر پر موجود کائل ایڈمنڈ کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2، 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر باآسانی کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔دفاعی چیمپیئن کھلاڑی کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں فرانس کے جو ولفریڈ ٹی سونگا سے ہو گا جنہوں نے امریکا کے جیک سوک کو 6-3، 6-3، 6-7 اور 6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

’خواتین کو شریف اور نرم مزاج مرد پسند نہیں آتے کیونکہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

ادھر 14 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن رافیل نڈال کو فرانس کے لوکاس پاو¿لے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچے۔پانچ سیٹ پر محیط اتار چڑھاو¿ اس میچ میں لوکاس نے 6-1، 2-6، 6-4، 3-6 اور 7-6 سے زیر کر کے ہسپانوی اسٹار کا 15واں گرینڈ سلیم ایونٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔فرانس کے ہی گائل مونفلس نے مارکوس بغداتیس کو 6-3، 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی اور اس کے ساتھ ہی یہ 1947 کے بعد پہلا موقع ہے جب تین فرانسیسی کھلاڑیوں نے ایک گرینڈ سلیم مقابلے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہو۔

مزید : کھیل