پی پی 232 ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے دھاندلی کے ویڈیو ثبوت پیش کردیے، ہائیکورٹ جانے کا اعلان

پی پی 232 ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے دھاندلی کے ویڈیو ثبوت پیش کردیے، ...
پی پی 232 ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے دھاندلی کے ویڈیو ثبوت پیش کردیے، ہائیکورٹ جانے کا اعلان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بورے والا ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے ویڈ یو ثبوت پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے دھاند لی کر نیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کر نے اور تحر یک انصاف کی عائشہ نذیر جٹ کو کا میاب قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے نوٹس نہ لیا تو ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر یں گے۔

وہ سوموار کے روز لاہور پر یس کلب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘تحر یک انصاف کی بورے والا سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی خاتون امیدوار عائشہ نذیر جٹ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات تحر یک انصاف سید صمصام بخاری کے ہمراہ میڈیا کو دھاندلی کے حوالے سے ویڈ یوز ثبوت دکھانے کے موقعہ پر پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ ’(ن) لیگ والوں نے دھاندلی کر نے کی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اگر ہم دھاندلی پر انصاف مانگتے ہیں تو یہ ہمار اآئینی اور جمہوری حق ہے ‘ویڈ یومیں صاف پتہ چل رہا ہے کہ ریٹر نگ آفیسر عامر جاوید اور (ن) لیگی امیدوار یوسف کسیلہ دیگر سر کاری عملے کیساتھ ملکر ووٹوں کے تھلوں میں ردبدل کر کے پہلے سے موجود سلیں توڑ کر نئی سلیں لگا رہے ہیں ۔

چوہدری محمدسرور نے پر یس کانفر نس کے دوران میڈیا کو جو ویڈ یو ز دکھائی ان میں (ن) لیگ کے امیدوار یوسف کسیلہ ‘ریٹر نگ آفیسر عامر جاوید ایک سرکاری سکول کی عمارت میں صبح سویر ے ووٹوں کے تھلوں کو کھول کر ان میں ووٹ نکالنے کے ساتھ ساتھ نئے ووٹ ڈالتے او ر ووٹروں کے تھلوں کو دوبارہ سیل کر رہے ہیں ۔

  اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ جب عوام کے ووٹوں کے تقد س کی حفاظت نہیں ہوگی تو عوام کا جمہوریت او ر الیکشن کمیشن سے مزید اعتماد اٹھ جائیگا اور جب وزیر اعلی ضمنی انتخابات سے ایک دن پہلے خود ضلعی انتظامیہ کو فون کر کے کہیں گے مجھے نتائج چاہیے تو پھر دھاندلی ہی ہوگی جو اس ملک اور قوم کے ساتھ ظلم ہے جسکے خلاف ہم آواز بلند کر رہے ہیں ۔ 

پی پی 232 سے پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ میرے حلقے میں ہونیوالی دھاندلی کے جتنے ثبوت میں سامنے لیکر آئی ہوں اتنے زیادہ اور شفاف ثبوت فراہم کر نے کی کوئی اور مثال نہیں ملتی لیکن بد قسمتی سے کوئی نوٹس نہیں لے رہا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو دھاندلی کر نے کا بہت تجر بہ ہے میرے حلقے میں (ن) لیگ نے پری پو ل دھاندلی ور الیکشن والے دن سمیت3مر حلوں میں دھاندلی کی ہے (ن) لیگ کے ورزاء حلقے میں ووٹ مانگتے رہے ‘(ن) لیگی امیدوار نے لوگوں کو بیت المال ‘بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام سمیت دیگر شعبوں سے کروڑوں کی رشوت دی اور میرے وہ سپورٹر جو سر کاری ملازمتیں کرتے ہیں انکو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں گئیں مگر اسکے باوجود (ن) لیگ کا میاب نہیں ہوئی بلکہ دھاندلی سے یوسف کسیلہ خود کو ایم پی اے سمجھ رہے ہیں ۔

مزید : لاہور