مراد علی شاہ سے ملاقات کیلئے ہم شکل عرفان کاظمی سیالکوٹ سے لاہور پہنچ گیا

مراد علی شاہ سے ملاقات کیلئے ہم شکل عرفان کاظمی سیالکوٹ سے لاہور پہنچ گیا
مراد علی شاہ سے ملاقات کیلئے ہم شکل عرفان کاظمی سیالکوٹ سے لاہور پہنچ گیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کولاہور میں دیکھ کر سیالکوٹ سے انکا ہم شکل عرفان کاظمی بھی ملنے کیلئے پریس کلب پہنچ گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا شہری عرفان کاظمی بھی پینٹ شرٹ پہن کر اور ٹائی لگا کر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملنے لاہور پریس کلب پہنچ گیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعوت دی تھی اور وہ مراد علی شاہ کے دعوت نامے پر ملنے آیا ہے ۔

مراد علی شاہ کے ہم شکل کو لاہو ر پریس کلب میں دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور انکے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے آج میٹ دی پریس کے تحت لاہور پریس کلب میں خطاب کرنا ہے اور یہ بھی توقع ہے کہ وہ اپنے ہم شکل عرفان کاظمی کو ساتھ کرسی پر بیٹھا کر خطاب کریں گے ۔

مزید : لاہور