نامعلوم افراد پھر سرگرم، سندھ ہائیکورٹ کے اطراف میں ”جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے“ کے بینرز لگا دئیے

نامعلوم افراد پھر سرگرم، سندھ ہائیکورٹ کے اطراف میں ”جو قائد کا غدار ہے، وہ ...
نامعلوم افراد پھر سرگرم، سندھ ہائیکورٹ کے اطراف میں ”جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے“ کے بینرز لگا دئیے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں جنہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے اطراف میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں بینرز لگا دئیے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے اطراف میں جو بینرز لگائے گئے ہیں ان کی تحریر کیلئے ایم کیو ایم کے جھنڈے میں استعمال ہونے والے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس پر تحریر درج کی گئی ہے کہ ”جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے“۔

اتحاد ائیر لائنز نے ابوظہبی اور امریکہ کے لئے حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ متعارف کروادئیے

ذرائع کے مطابق آج وکلاءکی ہڑتال ہونے کے باعث سندھ ہائیکورٹ میں وکلاءکی بہت کم تعداد تھی اورسائلین بھی کم تھے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں کچھ دیر قبل بینرز لگائے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور بینرز نہیں ہٹائے گئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جس جگہ پر بینرز لگائے گئے ہیں اس کے بالکل سامنے سیکیورٹی کیمرہ بھی نصب ہے اور اگر انتظامیہ چاہے تو بینرز لگانے والے افراد کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

مزید : کراچی