دھاندلی کی پیداوار سپیکر نے ایک بار پھر جانبداری ثابت کر دی، سارے پاکستان کو رائیونڈ لے کر جاونگا،نواز شریف کو جدہ جانے کی مہلت نہیں دینگے: عمران خان

دھاندلی کی پیداوار سپیکر نے ایک بار پھر جانبداری ثابت کر دی، سارے پاکستان کو ...
دھاندلی کی پیداوار سپیکر نے ایک بار پھر جانبداری ثابت کر دی، سارے پاکستان کو رائیونڈ لے کر جاونگا،نواز شریف کو جدہ جانے کی مہلت نہیں دینگے: عمران خان

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے اقتدار کیلئے ملکی ادارے تباہ کر رہا ہے۔ دھاندلی کی پیداوار سپیکر نے ایک بار پھر اپنی جانبداری طاہر کر دی ہے۔

کراچی میں اپنی آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جعلی سپیکر ایاز صادق نے پاناما پیپرز کے ملزم نوا زشریف کی نا اہلی کا ریفرنس مسترد اور میرا منظور کر لیا ہے۔جس کا نام ملزم کے طور پر تھا اس کیخلاف ریفرنس مسترد اور جو اپنی دولت باہر سے ملک میں لایا اس کیخلاف ریفرنس منظور کر لیا گیا۔ اس سے پتہ چل گیا ہے کہ ان کی جمہوریت کیا ہے۔ سپیکر کی پہلے ہی عوام کی نظر میں کوئی اہمیت نہ تھی اب اس نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس عہدے کا اہل ہی نہیں۔

پی پی 232 ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے دھاندلی کے ویڈیو ثبوت پیش کردیے، ہائیکورٹ جانے کا اعلان

انہوں نے میڈیا سے سوال کیا کہ اب آپ ہی بتائیں کہ جب نیب کچھ نہیں کرتا ۔ ایف بی آر کچھ نہیں کرتا تو ہمیں انصاف کون دے گا۔میں یہ کہتا ہوں کہ آپ خود ہی انقلاب کے دروازے کھول رہے ہیں۔اس سپیکر کا تو اپنا کیس سپریم کورٹ میں ہے۔ اب میں نے اپنا پروگرام تبدیل کر دیا ہے۔ میں تو اب رائیونڈ جا رہا ہوں ۔اب ہماری منزل رائیونڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں مجھے نہ ڈراو کہ ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اگر ایسی بات ہے تو ہم ان کو جدہ جانے کا وقت بھی نہیں دیں گے۔اینٹ سے اینٹ میری نہیں بلکہ نواز شریف کی بجے گی۔

نواز شریف کے بیرون ملک فرار ہونے کا خطرہ ہے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: کپتان

عمران خان نے کہا کہ یہ تو ثابت ہو گیا ہے کہ اس ملک میں انصاف صرف سڑکوں پر ہی ملے گا۔ میں ساری جماعتوں سے مشاورت کر کے پورے ملک سے عوام کو رائیونڈ لاونگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہاڑی میں عائشہ جٹ کے حلقے میں سب نے دیکھ لیا کہ کس طرح پریزائیڈنگ افسر ن لیگ کے بیلٹ پیپرز پر مہریں لگا رہا ہے۔ایک خاتون کو ہرانے کیلئے انہوں نے کیا کچھ نہیں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا چیئرمین ہر مہینے 25کروڑ روپے دبئی بھجواتا ہے۔اب یہ لندن میں گھر بنانے کے چکر میں ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں