حمزہ شہباز کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

حمزہ شہباز کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
حمزہ شہباز کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو ہدایت دے، جھوٹ بولنا کم کردیں،عمران خان نے مجھے قاتل کہا، انہیں عدالت لے کر جاوں گا۔

تفصیلات مطابق حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ احتساب ریلی کے نام پر تماشا کیا جاتا ہے،عوام کھیل تماشے سے تنگ آکر اسے مسترد کرچکے ہیں،لاہور کے عوام نے عمران خان کے دہرے معیار کو مسترد کردیا ہے، عمران خان پاکستان کو آگے چلنے دیں، خیبر پختونخوا میں پندرہ افراد شہید ہوئے اور آپ ریلی نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کا خاندان خود آف شورکمپنیوں کے مالک ہیں، ہم نوازشریف کی قیادت میں خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے،مسلم لیگ(ن) اپنے وعدے مکمل کرکے 2018ءمیں عوام کی عدالت میں جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان آپ کے سارے پول کھل گئے ہیں اور بائی پول میں بھی آپ کا پول کھل جائے گا،کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہار تسلیم کرتا ہے،عمران خان بس کردو، جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

مزید : لاہور