اگر عید تک پاکستان اسٹیل ملز کے مزدورں کو تنخواہیں نہ دیں تو تحریک انصاف ان کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی :عمران خان

اگر عید تک پاکستان اسٹیل ملز کے مزدورں کو تنخواہیں نہ دیں تو تحریک انصاف ان ...
اگر عید تک پاکستان اسٹیل ملز کے مزدورں کو تنخواہیں نہ دیں تو تحریک انصاف ان کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی :عمران خان

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست نے مزدورں کی ذمہ داری نہیں لی ،اگر عید تک اسٹیل ملز کے مزدوروں کو تنخواہیں نہیں دی گئیں تو پھر تحریک انصاف بھی ان کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ اسٹیل ملز کے مزدور کل تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں جہاں انہیں اسٹیل ملز چلانے کے حوالے سے پروگرام دیا جائے گا ۔عمران خان نے کہا کہ ہم اسٹیل مل کو پرائیوٹائز نہیں کریں گے بلکہ اس کی مینجمنٹ کو ٹھیک کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں لوگوں کو عدالتی ،معاشی اور تعلیمی انصاف نہیں مل رہا ،انصاف کی فراہمی کے بغیر ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزدورں کو اپنے حقوق کے لیے دھرنا دینے پر مباکباد پیش کرتا ہوں،اگر حکومت نے عید تک تنخواہیں نہ دیں تو پھر تحریک انصاف بھی مزدورں کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز 2007میں آٹھ ارب روپے کا نفع دے رہی تھی ، پھر اسے لوٹا گیا اور چوروں نے ڈاکے مار کر بڑے بڑے محل بنا لیے لیکن اس کی قیمت مزدورں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ جو اسٹیل ملز کے مزدورں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ پاکستان میں کمزور طبقے کے ساتھ ہر جگہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج اسٹیل ملز 13مہینوں سے بند پڑی ہے اور چھ مہینے سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں ،کیا نواز شریف اور اس کے اربوں پتی بیٹوں کو ان مزدورں کی فکر ہے ؟۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سعودی عرب میںاپنی اسٹیل مل اربوںروپے کما رہی ہے تو پھر پاکستان اسٹیل ملز کیوں نہیں چل رہی حالانکہ عام انتخاب میں نواز شریف نے کہا کہ میں تجربے کار ہوں ۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے پاناما لیکس کا سوال کیا جائے تو ایک سڑک کے تین تین بار فیتے کاٹنے شروع کردیتے ہیں ۔

مزید : قومی