اگر آپ باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے تو آپ کے جسم کا اہم ترین حصہ بری طرح متاثر ہوگا اور آپ کو پچھتانا پڑے گا، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

اگر آپ باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے تو آپ کے جسم کا اہم ترین حصہ بری طرح متاثر ...
اگر آپ باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے تو آپ کے جسم کا اہم ترین حصہ بری طرح متاثر ہوگا اور آپ کو پچھتانا پڑے گا، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

  


نیویارک(نیوزڈیسک) جو لوگ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں انہیں یہ بات معلوم ہے کہ جب وہ اپنی روٹین میں تبدیلی کرتے ہیں اور ورزش سے دور ہوجاتے ہیں تو انہیں بالکل بھی اچھا نہیں لگتا اور جسم بوجھل رہتا ہے۔اب سائنسدانوں نے بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر آپ اپنی ورزش کی روٹین میں تبدیلی کریں گے تو آپ کا دماغ متاثر ہوسکتا ہے۔

’یہ 2 چیزیں آپ کی زندگی میں کئی سال اضافہ کر سکتی ہیں‘سائنسدانوں نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا

یونیورسٹی آف میری لینڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ دس دن تک ورزش سے دور رہتے ہیں تو دماغ کو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے جس سے انسان کی یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔تحقیق کار ڈاکٹر جیروم کارسن کا کہنا ہے کہ ہمارے دماغ میں ایک حصہ hippocampusہوتا ہے جس میں سیکھنے اور چیزیں یاد رکھنے کا پورشن ہوتا ہے اور جن لوگوں کو الزائمر ہوتا ہے ان میں یہ حصہ سنگڑ جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں ان کے دماغ کو باقاعدگی سے خون ملتا ہے لیکن 10دن تک ورزش سے دوری کی وجہ سے خون کی سپلائی کم ہوتی ہے اور انہیں سستی اور دماغی کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ورزش نہیں کرتے ان کے دماغ کو پہلے ہی خون کی سپلائی کم ہوتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت