حاملہ خاتون ایک ایسی جگہ سوگئی کہ موت کی وادی میں پہنچ گئی

حاملہ خاتون ایک ایسی جگہ سوگئی کہ موت کی وادی میں پہنچ گئی
حاملہ خاتون ایک ایسی جگہ سوگئی کہ موت کی وادی میں پہنچ گئی

  

لندن(نیوزڈیسک) حاملہ خاتون اپنے صوفے پر سوئی لیکن اگلی صبح مردہ حالت میں پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری 29سالہ سمینتھاہاپکنس 8ماہ کی حاملہ تھی اور موت سے ایک رات قبل اس نے صوفے پر سونے کا فیصلہ کیالیکن اگلی صبح مردہ حالت میں پائی گئی۔اس کے بیٹے نے جب اسے بے سود پایا تو وہ اپنے باپ سٹیوین کولیٹ کے پاس بھاگ کرگیااور اسے اپنی ماں کے بارے میں بتایا۔سٹیوین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس بھاگ کر پہنچا لیکن اسے بالکل بے سود پایا اور اسی حالت میں کوئین الیگزینڈرا ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ اور اس کے پیٹ میں بچہ مرچکے تھے۔اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی اپنے حمل کی وجہ سے صوفے پر سوگئی اور اگلی صبح فرش پر پائی گئی۔خیال ظاہر کیا جارہاہے کہ وہ کہیں رات کو بیدار ہوئی اور اٹھتے ہوئے اس کا سر صوفے سے لگا جس کی وجہ سے اس کے دماغ پر چوٹ آئی اور وہ مرگئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -