سپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ کا عمران خان کے خلاف ایک ریفرنس قبول جبکہ دوسرا مسترد کیا :دانیال عزیز

سپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ کا عمران خان کے خلاف ایک ریفرنس قبول جبکہ دوسرا ...
سپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ کا عمران خان کے خلاف ایک ریفرنس قبول جبکہ دوسرا مسترد کیا :دانیال عزیز

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا ل عزیز نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کاعمران خان کے خلاف ایک ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی نے قبول کیاجبکہ دوسرا ریفرنس مسترد کیا ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

پارلیمنٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے عمران خان کے خلاف دو ریفرنس دائر کیے تھے ،سپیکر قومی اسمبلی نے ایک ریفرنس قبول کر لیا جبکہ دوسرا ریفرنس مسترد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی گئی لیکن وہاں سے بھی ان کی درخواستیں واپس ہوئیں ،عمران خان کی درخواستیں ان کے وکیلوں سے بھی نہیں پڑھی گئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کو کسی بھی طریقے سے دباو میں لانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا ۔

مزید : قومی