قربت کے لمحات میں شوہر کے منہ سے ایک جملہ ایسا نکل گیا کہ بیگم نے اسی وقت چھری سے اس کا پیٹ ہی کاٹ ڈالا، ایسا کیا کہا تھا؟ جان کر کوئی مرد کبھی ایسا کام نہ کرے

قربت کے لمحات میں شوہر کے منہ سے ایک جملہ ایسا نکل گیا کہ بیگم نے اسی وقت چھری ...
قربت کے لمحات میں شوہر کے منہ سے ایک جملہ ایسا نکل گیا کہ بیگم نے اسی وقت چھری سے اس کا پیٹ ہی کاٹ ڈالا، ایسا کیا کہا تھا؟ جان کر کوئی مرد کبھی ایسا کام نہ کرے

  


ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں ایک شوہر نے قربت کے لمحات میں اپنی بیوی کو ایک ایسی بات بتا دی کہ اس نے غضبناک ہو کر چھری سے شوہر کا پیٹ ہی پھاڑ ڈالا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی بیوی کے ساتھ بستر میں موجود تھا۔ اس دوران اس نے اپنی بیوی کے سامنے اپنی دوسری شادی کا راز کھول دیا۔ اس نے بیوی کو بتایا کہ میں نے دوسری شادی بھی کر رکھی ہے۔ یہ سنتے ہی اس کی پہلی بیوی غصے سے بپھر گئی اور قریب پڑی چھری اٹھا کر اسی حالت میں شوہر کے پیٹ میں گھونپ دی۔ انتہائی تشویشناک حالت میں اسے اجیبو اوڈے جنرل ہسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”اس شخص کو انتہائی گہرا گھاﺅ آیا تھا۔ یہ خوش قسمت ہے کہ بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا اور اس کی جان بچ گئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس