برطانیہ اسلحہ بیچنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ،امریکہ پہلے نمبر پر

برطانیہ اسلحہ بیچنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ،امریکہ پہلے نمبر پر
برطانیہ اسلحہ بیچنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ،امریکہ پہلے نمبر پر

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے بعد برطانیہ اسلحہ بیچنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔ برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کو پانچ سال میں تقریباً آٹھ ارب یورو کا اسلحہ فروخت کیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیانیوزنے برطانوی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ دنیا میں قیام امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والا برطانیہ اسلحہ فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔برطانیہ نے 2010 سے 2015 تک ان ممالک کو 210 ارب مالیت کے آرمز لائسنس جاری کیے۔ جو اَن فری ممالک کی کیٹگری میں ہیں۔ اسی پانچ سال کے عرصے میں برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کو تقریباً آٹھ ارب یورو کا اسلحہ فروخت کیا جبکہ برطانیہ کے اسلحے کا دو تہائی حصہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بیچا جا رہا ہے۔ گذشتہ دس سال میں برطانیہ نے چین ، فرانس اور روس سے زیادہ اسلحہ فروخت کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی