پسرور سے دہشت گرد گرفتار ،دو دستی بم برآمد
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرکے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پسرور کے علاقے میںسی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ریاض نے دستی بم شاپر میں چھپا رکھے تھے جنہیں برآمد کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔