انیل کپور کی اپنے بھتیجے ارجن کپور کے ساتھ ”مبارکاں“ آئندہ سال ریلیز ہوگی

انیل کپور کی اپنے بھتیجے ارجن کپور کے ساتھ ”مبارکاں“ آئندہ سال ریلیز ہوگی
انیل کپور کی اپنے بھتیجے ارجن کپور کے ساتھ ”مبارکاں“ آئندہ سال ریلیز ہوگی

  


ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار انیل کپور اپنے بھتیجے ارجن کپور کے ساتھ پہلی بار فلم ”مبارکاں“ میں جلوہ گر ہوں گے۔یہ فلم آئندہ سال جولائی میں ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکار انیس بزمی نے اپنی نئی آنے والی فلم ”مبارکاں“ میں انیل کپور کو کام کرنے کی پیش کش کی جس کے لیے انہوں نے حامی بھرلی ہے جس کے بعد پہلی بار انیل کپور اپنے بھتیجے اور بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کے ساتھ کسی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے ۔

انیل کپور پاکستان آنے کو بے تاب

اس فلم کی دیگر کاسٹ میں سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیاشیٹھی اور الینا ڈی کروزبھی شامل ہیں۔دوسری جانب انیل کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فلم ”مبارکاں“ کے اعلان پر مسرت کا اظہار کیا۔

مزید : تفریح