عمران خان کے خلاف ریفرنس میں کچھ نظر آیا اس لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا :سپیکر قومی اسمبلی

عمران خان کے خلاف ریفرنس میں کچھ نظر آیا اس لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ...
عمران خان کے خلاف ریفرنس میں کچھ نظر آیا اس لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا :سپیکر قومی اسمبلی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ میرے پاس کل 8ریفرنس آئے تھے جن میں سے دو ریفرنس عمران خان کے خلاف تھے ،ایک ریفرنس میں مجھے کچھ نظر آیا جبکہ دوسرے ریفرنس میں کچھ نظر نہیں آیا اس لیے اسے مسترد کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریفرنس میں پاناما لیکس میں وزیر اعظم کا کوئی لنک نظر نہیں آیا ،دستا ویزات میں مریم نواز بھی وزیر اعظم کی ڈیپنڈنٹ نظر نہیں آئیں ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو ریفرنس آتے ہیں ان کے ساتھ کاغذات دیکھنے ہوتے ہیں ،میں نے یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ کیا نا اہلی کا سوال پیدا ہوتاہے یا کہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر کا دفتر نہ تو عدالت ہے اور نہ ہی کوئی تحقیقاتی ایجنسی ،الیکشن کمیشن ہی فیصلہ کرے گی کہ جو میں نے لکھا وہ درست ہے یا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہانگرترین کے خلاف ریفرنس میںبہت سی چیزیں لگی ہیں ،جو چیزیں لگی ہیںان کے تحت وہ نا اہل ہو سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کے خلاف ریفرنس میں کوئی ایک پیپر شامل نہیں تھا ۔ایاز صادق نے کہا کہ نا اہلی کا سوال اٹھے یا نہ اٹھے مجھے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنا ہوتا ہے ،حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے جو کچھ کیا سوچ سمجھ کر کیا ،میں کسی کو بلا کر پوچھ بھی نہیں سکتا تھا نہ ہی بلانا چاہیے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں