جماعت اسلامی کے کارکنان کے قتل میں حکومتی کارندے ملوث ہیں :لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے کارکنان کے قتل میں حکومتی کارندے ملوث ہیں :لیاقت بلوچ
 جماعت اسلامی کے کارکنان کے قتل میں حکومتی کارندے ملوث ہیں :لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سیاسی کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی لاہور کے کارکن مرزا تنویر ، سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے رہنما عباس، نوید ایڈووکیٹ اورشیخوپورہ کلہ ورکاں میں جماعت اسلامی کے کارکن محمد عثمان کو وحشیانہ حملہ میں قتل کر دیا گیاہے ۔

لیاقت بلوچ نے شیخوپورہ میں محمد عثمان شہید کے گاﺅں میں تعزیت کی اور احتجاج کرنے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سیالکوٹ ، لاہور اور شیخوپورہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے قتل میں حکومتی پارٹی مسلم لیگ ن کے کارندے ملوث ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اس وحشیانہ کاروائی کے جوابدہ ہیں
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فوری طور پر تینوں اضلاع میں پانچ افراد کے قتل کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ کسی دباﺅ کے بغیر آزادانہ تفتیش ہو ۔ کھلی سیاسی دہشتگردی کی بیخ کنی ہو اور مجرموں کو عبرتناک سزا ملے ۔

مزید :

قومی -