وزیراعظم نے آٹے کی نئی قیمت کی فوری طورپرمنسوخی کی ہدایات جاری کردیں:مریم نواز

وزیراعظم نے آٹے کی نئی قیمت کی فوری طورپرمنسوخی کی ہدایات جاری کردیں:مریم ...
وزیراعظم نے آٹے کی نئی قیمت کی فوری طورپرمنسوخی کی ہدایات جاری کردیں:مریم نواز

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ وزیراعظم نے آٹے کی فی کلو قیمت میں اضاف کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں واپس کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری اپنے ٹویٹ میں مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے آٹے کی فی کلوقیمت میں اضافے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں میں اضافہ فوری واپس لینے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم نوازشریف نے کشمیر کے موجودہ حالات پر بیان جاری کر دیا

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل 20کلو والے آٹے کے تھیلے میں 20روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 725روپے سے بڑھ کر 745روپے ہو گئی ہے۔مید ے کی پچاس کلو والی بوری میں 50روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 3300سے بڑھ کر 3350روپے ہو گئی۔

مزید : قومی /اہم خبریں