آیت اللہ علی خامنہ ای کی سعودی عرب پر حج کے انتظامات کے حوالے سے شدید تنقید

آیت اللہ علی خامنہ ای کی سعودی عرب پر حج کے انتظامات کے حوالے سے شدید تنقید
آیت اللہ علی خامنہ ای کی سعودی عرب پر حج کے انتظامات کے حوالے سے شدید تنقید

  


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کو حج کے انتظامات کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، آیت اللہ خامنہ ای نے مسلم امّہ سے کہا ہے کہ وہ اسلام کے مقدس ترین مقامات کے انتظامات پر سوال اٹھائیں۔

بی بی سی کے مطابق انھوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوں کی جانب سے خدا کے مہمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی وجہ سے دنیائے اسلام کو جج کے معاملات اور مقاماتِ مقدسہ کے انتظام کے معاملے پر بنیادی طور پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے،خیال رہے کہ رواں برس ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج کے دوران ایرانی شہریوں کے انتظامات کے حوالے سے معاہدے پر مذاکرات کی ناکامی کی وجہ سے رواں برس ایرانی شہری حج کا فریضہ سرانجام نہیں دے سکیں گے۔

پانچ سال بعد ایران اور برطانیہ نے اپنے سفیر مقرر کردیے

مزید : بین الاقوامی