پاکستان کا ورلڈ کپ 2019کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا: کالی آندھی اور کینگروز کیخلاف فتح ضروری

پاکستان کا ورلڈ کپ 2019کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا: کالی ...
پاکستان کا ورلڈ کپ 2019کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا: کالی آندھی اور کینگروز کیخلاف فتح ضروری

  


لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف آخری ون ڈے میں فتح کے باوجود پاکستان کا اگلے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ورلڈ کپ 2019کھیلنے کیلئے پاکستان کو آئرلینڈ کیخلاف دو صفر اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کامیابی درکار تھی لیکن آئرلینڈ کیخلاف ایک میچ میں کامیابی ملی دوسرا بارش کی نذر ہوگیا۔ انگلینڈ کے خلاف چار ایک سے شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم اس وقت اپنی تاریخ کی سب سے کم رینکنگ پر ہے۔

ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری: سرفراز 21درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر، باولرز میں عرفان کا گیارواں نمبر

اس وقت پاکستان کیلئے ورلڈ کپ میں براہ راست کھیلنے کیلئے دبئی میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا میں سیریز جیتنا لازمی ہیں اس کے بعد پاکستان کے براہ راست کھیلنے کا دارومدار بنگلہ دیش کی کارکردگی پر بھی ہے۔ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے آنے والے میچز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی تو پاکستان کے چانسز بڑھ جائیں گے۔واضح رہے کہ عالمی رینکنگ میں اس وقت بنگلہ دیش 98، ویسٹ انڈیز 94اور پاکستان 86پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب ساتویں ، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان اتنے کم پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔رینکنگ میں پہلی آٹھ ٹاپ ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی۔

مزید : کھیل