11 سالہ بچی کا ایسا کام کہ ارب پتی بن گئی، دولت مند بننے کے خواہشمند افراد کے لئے شاندار مثال قائم کردی

11 سالہ بچی کا ایسا کام کہ ارب پتی بن گئی، دولت مند بننے کے خواہشمند افراد کے ...
11 سالہ بچی کا ایسا کام کہ ارب پتی بن گئی، دولت مند بننے کے خواہشمند افراد کے لئے شاندار مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے آئیڈیاز ہی کسی کاروبار کی ترقی کی ضمانت ہوتے ہیں، جیسا کہ لیموں کی سکنجین دنیا بھر میں پیا جانے والا عام مشروب ہے لیکن ایک 11سالہ لڑکی اس میں جدت لا کر کروڑوں روپے کی مالک بن گئی۔
ویب سائٹ thelastamericanvagabond.com کی رپورٹ کے مطابق 11سالہ مکیلا (Mikaila) نے چھوٹی سی عمر میں سکنجین فروخت کرنے کا کام شروع کیا، مگر اس نے سکنجین کی ترکیب میں کچھ تبدیلیاں کیں اوراس میں شہد کا استعمال کرنے لگی۔ اس تبدیلی سے اس کی سکنجین بے حد مقبول ہو گئی۔ اب اس نے ہول فوڈز(Whole Foods) نامی کمپنی کے ساتھ اپنی اس سکنجین کی ترکیب کا 10لاکھ ڈالر(تقریباً 10کروڑ روپے) کا معاہدہ کیا ہے۔

اس حاملہ خاتون نے جان بوجھ کر ہزاروں شہد کی مکھیاں اپنے پیٹ پر کیوں بٹھا رکھی ہیں؟ وجہ جان کر آپ کا بھی سانس اٹک کر رہ جائے گا
مکیلا کا کہنا ہے کہ ہمارے سکول میں ایک مقابلہ ہو رہا تھا جس کے لیے مجھے کھانے پینے کی کوئی چیز تیار کرنی تھی، میں نے اس کے لیے کوئی نئی چیز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جب میں اس پر سوچ بچار کر رہی تھی اس دوران ایک واقعہ رونما ہوا۔ مجھے شہد کی ایک مکھی نے دو بار کاٹ لیا۔ اسی دوران کیلیفورنیا میں مقیم میری پردادی نے کھانے کی ترکیبوں پر مبنی ایک 1940ءکی دہائی میں شائع ہونے والی کتاب بھیج دی۔ اس میں سکنجین بنانے کی ترکیب بھی شامل تھی۔ شہد کی مکھی کا کاٹنا مجھے بالکل اچھا نہیں لگا تھا لیکن اس کا کچھ اثر یہ ہوا کہ میں ان مکھیوں میں دلچسپی لینے لگی۔ میں نے ان کے کام کرنے کے طریقے پر ریسرچ شروع کر دی۔ اسی دوران مجھے اس کتاب میں موجود سکنجین کی ترکیب میں شہد کا اضافہ کرکے ایک نئی قسم کی سکنجین بنانے کا خیال آیا۔ سکول میں میری سکنجین بے حد پسند کی گئی۔ پھر میں نے اسے فروخت کرنا شروع کیا جہاں راتوں رات میری سکنجین مقبول ہو گئی اور بالآخر ہول فوڈز سپرمارکیٹ کمپنی نے مجھ سے یہ معاہدہ کر لیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -