19 سالہ نوجوان لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی، ٹرین میں زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا جارہا تھا بلکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جس کی وجہ سے آج تک کسی لڑکی نے یہ کام نہیں کیا

19 سالہ نوجوان لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی، ٹرین میں زیادتی کا نشانہ ...
19 سالہ نوجوان لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی، ٹرین میں زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا جارہا تھا بلکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جس کی وجہ سے آج تک کسی لڑکی نے یہ کام نہیں کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلکتہ (نیوز ڈیسک) بھار ت میں خواتین کے ساتھ چلتی بسوں اور ریل گاڑیوں میں جنسی زیادتی کے جرائم عام ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز چلتی بس یا ریل گاڑی سے کسی نوجوان لڑکی کے کود جانے کی خبریں بھی سامنے آتی ہیں۔ گزشتہ روز ایک اور ایسا ہی واقعہ پیش آیا، لیکن اس بار ایک نوعمر لڑکی نے چلتی ریل گاڑی سے چھلانگ لگائی تو اس کی وجہ انتہائی مختلف تھی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سٹیشن سے روانہ ہوتی ریل گاڑی کے دروازے میں کھڑی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے ایک لفنگے نے موبائل فون جھپٹ لیا، لیکن لڑکی نے بھی اس کے پیچھے ہی چھلانگ لگادی اور گرتے پڑتے اس بدبخت کی شرٹ پکڑنے میں کامیاب ہو گئی۔

’یہ میرے پتی ہیں اور میں۔۔۔‘ بھارتی لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر لگا دی لیکن ساتھ ہی ایسی پیار بھری بات لکھ دی کہ اپنے شوہر کو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا دے دیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا
رپورٹ کے مطابق یہ حیرتناک واقعہ آکرہ ریلوے سٹیشن پر پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ لڑکی کے سر اور منہ سے خون نکل رہا تھا لیکن وہ موبائل فون چھیننے والے شخص کی شرٹ کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھی، اگرچہ وہ اسے پلیٹ فارم پر گھسیٹ رہا تھا۔ آس پاس موجود لوگ یہ منظر دیکھتے ہیں لڑکی کی مدد کو لپکے اور 20 سالہ اچکے شمیم ملا کو پکڑلیا۔زخمی لڑکی کا نام کومل فریدہ بتایا گیا ہے اور وہ بھوانی پور ایجوکیشن سوسائٹی کالج کی طالبہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے نونگی سٹیشن پر اترنا تھا لیکن جب اس سے پہلے آنے والے آکرہ سٹیشن سے ریل گاڑی روانہ ہورہی تھی تو وہ ڈبے کے دروازے میں کھڑی تھی اور اسی دوران ایک نوجوان نے اس کے ہاتھ سے موبائل فون جھپٹ لیا۔ وہ لفنگا رفتار پکڑتی ریل گاڑی کا فائدہ اٹھا کر موبائل فون لے کر فرار ہونا چاہ رہا تھا لیکن لڑکی نے اس کے پیچھے ہی چھلانگ لگادی اور اس کی شرٹ کو مضبوطی سے پکڑلیا۔ وہ اس سے جان چھڑانے کی بہت کوشش کرتا رہا اور اسے پلیٹ فارم پر گھسیٹتا رہا لیکن لڑکی نے اس کی شرٹ نہ چھوڑی۔ اسی دوران وہاں موجود لوگوں نے ملزم کو قابو کرلیا۔ لڑکی کو اس واقعے میں شدید زخم آئے اور وہ ہسپتال لیجاتے ہوئے بیہوش ہوگئی تھی، تاہم اب اس کی حالت بہتر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -