سعودی عرب یمن میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے رقوم فراہم کرے: اقوام متحدہ
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ کی وجہ سے لاکھوں متاثرین کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی خاطر ساری رقوم بھی سعودی عرب مہیا کرے۔
جر من خبر رساں ادارے ڈوچے ویلے کے مطابق یمنی تنازعے کے ابتدائی عرصے میں کئی ملکوں کا ایک عسکری اتحاد سعودی عرب نے اپنی قیادت میں 2015ءمیں قائم کیا تھا۔ یہی اتحاد اب تک وہاں حوثی باغیوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بارے میں اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیسلی نے کہا کہ سعودی عسکری اتحاد یمن میں اپنی جنگی کارروائیاں بند کرے۔ بیسلی کے مطابق سعودی عرب انتہائی ضرورت مند کئی ملین یمنی باشندوں کی انسانی بنیادوں پر امداد اور پیدا شدہ انسانی بحران کے خاتمے کا سارا خرچہ برداشت کرے۔