اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے، احمد رضا طیب

Sep 05, 2017

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انجمن طلباء اسلام کے قائم مقام مرکزی صدر احمد رضا طیب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے۔ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر عالمی برادری اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔مسلم حکمران میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔ برما حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اقوام متحدہ برمی مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ پاکستانی عوام میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں عید کی مبارکباد دینے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احمد رضاطیب نے کہا کہ روہنگیا مسلمان دنیا کی مظلوم ترین اقلیت بن چکے ہیں۔ برما کی حکومت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کے لیئے اقدامات کرے۔ روہنگیا مسلمان مہاجرین کی مدد کرنا تمام اسلامی ممالک پر فرض ہے۔ پاکستانی حکومت بھی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کر کے اخوت اسلامی کا مظاہرہ کرے۔

مزیدخبریں