عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں اورجمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،عرفان دولتانہ

عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں اورجمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں کپاس کی نئی منڈیا ں ملی ہیں ، دوسرے ممالک کے تاجرپاکستان سے کپاس خریدنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں کسان خوشحال ہوئے ، ہماری جماعت نے کسانوں کو ان کی زرعی اجناس کی بہتر قیمت دلانے کے لئے اقدامات کئے ، پہلے گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی اور کپاس کی بھی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے ، کپاس کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا صلہ دلائیں گئے اورانہیں کپاس کی بہتر قیمت ملے گی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں اورجمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ، عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ نوازشریف جہاں بھی جاتے ہیں عوام ان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں ،کسان او رمزدور مسلم لیگ ن کے شکر گزار ہیں کہ اس جماعت نے ان کے حقوق کا تحفظ کیا اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ٹھو س اقدامات کئے