عوام 17ستمبر کو بتا دینگے عوام کا فیصلہ نواز شریف ہے : پرویز ملک

عوام 17ستمبر کو بتا دینگے عوام کا فیصلہ نواز شریف ہے : پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام 17ستمبر کو سازش کی سیاست کرنے والوں،مہرہ بننے والوں کو بتا دیں گے عوام کا فیصلہ نواز شریف ہے او رغیر جمہور ی قوتوں کو عوا م کا فیصلہ ماننا پڑے گا، نواز شریف کا فیصلہ اب کوئی اور نہیں کر یگا اب یہ عوام کریں گے،عوام 17ستمبر کو بتا دیں گے ہمارا فیصلہ نواز شریف ہے،جب دھرنے،دھاندلی کی سازش نہ چلی جب پانامہ نہ چلا تو اقامہ چل گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس دوران وہ لوگوں سے عید بھی ملتے رہے۔اس موقع پرارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، رانا احسن شرافت، جاوید اقبال چوہدری عبدالمجید چن نمبردارسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ این اے120کے ووٹر17ستمبر کو جمہوریت کی بقا کے لئے باہر نکلیں۔، سی پیک کو ووٹ دیں، ملک کی ترقی کو ووٹ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں ایک طرف حلقے کے عوام کے ساتھ جینے اور مرنے والے کھڑے ہیں جبکہ دوسری طرف ووٹ تو لاہور سے مانگنے والے اور باہر جا کر لاہور کی ترقی کو گالیاں دینے والے کھڑ ے ہیں۔، نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں اور عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔