کل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر )انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ (پاکستان)کے مرکزی سینئر نائب صدر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے بتایا ہے کہ جامعہ عثمانیہ مسلم کالونی چناب نگر میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام ہونیوالی کل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں کانفرنس کی کل چار نشستیں ہونگی جن کی صدارت امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ الشیخ مولانا سعید عنایت اللہ المکی کرینگے جس سے تمام مکاتب فکر کے علماء دینی و مذہبی راہنما اسلامی سکالر اور صحافی و دانشور خطاب کرینگے ۔نیز 7ستمبر کو چناب نگر میں ہونیوالی 30ویں سالانہ کل پاکستان ختم نبوت کانفرنس میں حسب سابق ملک بھر سے قافلے شرکت کرینگے اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔مولانا شبیر احمد عثمانی نے بتایا کہ کانفرنس میں حسب سابق ہزاروں فرزندانِ اسلام شریک ہونگے اور یہ کانفرنس انتہائی نہ کہ صرف پر امن ماحول میں ہوگی بلکہ یہ کانفرنس عقیدہ ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ کے تقدس کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کیلئے اپنے مقاصد کیلئے انتہائی سنگ میل ثابت ہوگی ۔مختلف دینی ، مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اپنی شرکت کی یقینی دہانی بھی کرادی ہے ۔