احمد رضا طیب قائم مقام مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام نامزد
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سید بو علی شاہ نے مرکزی سیکریڑی جنرل افتخار علی نوری اور مرکزی انتظامیہ سے باہمی مشاورت کے بعد نجی مصروفیات کی وجہ سے مرکزی نائب صدر (اول)احمد رضا طیب کو قائم مقام مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام نامزد کر دیا ہے ۔احمد رضا طیب سابق وفاقی وزیر اور اے ٹی آئی کے بانی صدر الحاج محمد حنیف طیب کے صاحبزادے اور وفاقی اردو یونؤرسٹی کے طالب علم ہیں ۔احمد رضا طیب نے قائم مقام مرکزی صدر کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔