جامعہ نعیمیہ میں 260سے زائد جانورراہ خدامیں قربان کئے گئے
لاہور(پ ر) دارلعلوم جامعہ نعیمیہ میں رواں سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر260سے زائدجانور ذبح کئے گئے۔جن میں گائے،بیل اوراونٹ شامل تھے۔اجتماعی قربانی کاسلسلہ عیدالاضحی کے پہلے ،دوسرے اورتیسرے روزتک جاری رہا۔رواں سال مجموعی طور پرجامعہ نعیمیہ میں1800سے زائدخاندانوں نے ادائیگی سنت ابراہیمی ؑ کی سعادت حاصل کی۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق عیدالاضحی کے ایام کے دوران تقریباً350سے زائد مستحق خاندانوں میں سرفراز نعیمی فا ؤنڈیشن کی طرف سے قربانی کاگوشت تقسیم کیاگیا۔ترجمان نے مزید بتایاکہ اجتماعی قربانی میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کابھرپورتعاون لائق تحسین رہا ۔شہریوں اور پنجاب حکومت کی انتظامیہ کاتعاون بھی اطمینان بخش رہاہے۔