امریکی خلاء باز ریکارڈ 665 دن گزار کر زمین پر لوٹ آئیں
اشنگٹن (آن لائن) امریکی خلاباز پیگی وٹسن ریکارڈ 665 دن خلاء میں گزار کر زمین پر لوٹ آئیں،56 سالہ پیگی وٹسن دیگر دو خلاء بازوں کے ہمراہ 18 نومبر 2016 کو قازقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے سویوز نامی روسی خلائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ ملکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی خلائی طیارہ وسطی قازقستان کے میدان میں اْترا۔پیگی نے 9 ماہ سے زائد کا عرصہ خلائی اسٹیشن پر گزارا، جو ایک ریکارڈ ہے۔ یاد رہے کہ پیگی وائٹ سن سے پہلے امریکی خلا باز جیفری ولیمز نے خلا میں زیادہ دیر تک رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا، انہوں نے خلاء میں 534 دن، 2 گھنٹے اور 48 منٹ گزارے تھے۔