خلاء میں طویل ترین مدت تک رہنے کا ریکارڈ امریکی خلاء نورد کے نام

خلاء میں طویل ترین مدت تک رہنے کا ریکارڈ امریکی خلاء نورد کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی خلا بازپیگی وٹسن خلائی اسٹیشن پر اپنے فرائض پورے کرنے کے بعد 288 دنوں کے بعد زمین پر واپس آ گئی ہیں۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق 57سالہ پیگی وٹسن دیگر 2 خلاء بازوں کے ہمراہ 18 نومبر 2016 کو قازقستان کے خلائی مرکز سے سویوز نامی روسی خلائی شٹل کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔وٹسن نے موجودہ فرائض کی مدت288 دنوں سمیت مجموعی طور پر 665 دن تک خلا میں قیام کرتے ہوئے طویل ترین مدت تک خلا میں رہنے والی امریکی شہری اور خاتون کا اعزاز حاصل کیا ہے۔انہوں نے اپنے مشن کے دوران 4 بار خلائی چہل قدمی کی اور تحقیقی کام مکمل کیا۔امریکی خلاء باز جیک فشر اور روسی خلا باز فیودور یرچک ہن بھی پیگی وٹسن کے ساتھ زمین کو لوٹے ہیں۔پیگی وٹسن کا تعلق امریکی ریاست آئیووا سے ہے اور یہ بائیو کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتی ہیں۔انہوں نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے ساتھ 1980 سے کام کرنا شروع کیا اور ابتک ناسا کے متعدد منصوبوں میں اہم ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

مزید :

عالمی منظر -