کینیا ‘ نامعلوم مسلح افراد کا گرجا گھر پر حملہ ‘ 2 سکیورٹی محافظ ہلاک
نیروبی (آن لائن) کینیا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گرجا گھر پر حملہ کر کے دو سکیورٹی محافظوں کو ہلاک کر دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساحلیپولیس کے سربراہ لارائی کینگ نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے بحیرہ ہند کے ساحل پر واقع ایک گرجا گر پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی محافظ ہلاک ہو گئے ۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ حکام نے حملے کی ذمہ داری الشباب عسکریت پسند گروپ پر عائد کی ہے