روس اور ترکی اسلحے کی ڈیل کے قریب تر
ماسکو (اے پی پی) ترکی، روس سے دفاعی میزائل نظام ایس فور ہنڈرڈ خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ دیمتری شوگائیف نے روسی اخبار کومرسانٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ساتھ یہ معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اور اب چند معمولی معاملات کو حل کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا تھا کہ بہت جلد ایس فور ہنڈرڈ میزائل نظام اْن ترکی میں موجود ہو گا۔