جرمنی میں پارلیمانی انتخابات میرکل اور شْلس میں مباحثہ
برلن(اے پی پی) 24 ستمبر کو جرمنی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے پہلے چانسلر کے لیے امیدوار انجیلا میرکل اور مارٹن شْلس کے مابین ٹیلی وژن مباحثہ ہوا ہے۔ پیر کو جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی قدامت پسند سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یْو) سے تعلق رکھنے والی انجیلا میرکل مسلسل چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کے لیے امیدوار ہیں۔ ان کے مقابلے میں مارٹن شْلز ہیں، جن کا تعلق بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ اس ٹی وی مباحثے کے دوران ملک میں مہاجرین، برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور ترکی سے تعلقات جیسے موضوعات پر بحث کی گئی۔