900افراد نے سائنسدانوں کا روپ دھار کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
سالٹ لیک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں تقریباً 900 کے قریب افراد نے بہ یک وقت سائنسدانوں کا روپ دھار کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایک اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔سالٹ لیک سٹی کی ایک کمپنی یوسی اے این اے نے اپنی پچیسویں سالگرہ پر اس کا عملی مظاہرہ کیا۔ یہ ادارہ غذائی اور طبی مصنوعات تیار کرتا ہے جن میں مریضوں کے لیے مخصوص غذائیں بھی شامل ہیں۔ مظاہرے میں 893 افراد نے سفید تجربہ گاہوں میں استعمال ہونے والی عینک اور ٹیسٹ ٹیوب کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سب نے سائنسدانوں کا وہ لباس پہنا جو وہ تجربہ گاہوں میں پہنا جاتا ہے۔یو ایس اے این اے کی سالگرہ اور بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر اس کے سائنسدانوں بلکہ انتظامی عملے نے بھی اسکالرز کا روپ دھار کر اس تاریخی تقریب میں حصہ لیا۔اس موقع پر یوایس اے این اے میں رابطے اور مارکیٹنگ افسر ڈین مکوگا نے کہا کہ سینکڑوں لوگوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو کمپنی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک بہترین طریقہ بھی ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ’سائنسدانوں کے لباس میں دنیا کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا ہے‘ اور اس کا سرٹفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔