برلن،سوشل میڈیا کے لیے مخصوص اسمارٹ فون پیش

برلن،سوشل میڈیا کے لیے مخصوص اسمارٹ فون پیش
 برلن،سوشل میڈیا کے لیے مخصوص اسمارٹ فون پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی میں موبائل فون بنانے والی مشہور کمپنی الکاٹیل نے آئی ڈی او ایل سیریز کے تحت اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جسے سوشل میڈیا اسمارٹ فون کہا جا سکتا ہے۔برلن میں آئی ایف اے کانفرنس میں پیش کردہ اس فون میں ایپ کلونر فنکشن شامل ہے جس کے تحت ایک ہی وقت میں ایک سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس مثلاً فیس بْک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر لاگ ان رہتے ہوئے انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔الکاٹیل کے مطابق موبائل کی موٹائی 7.5 ملی میٹر ہے اور ڈسپلے 5.2 انچ کا ہے جس کے کنارے خمیدہ اور ہموار ہیں۔ اس کے علاوہ دو رنگی ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ بیک کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ بہترین سیلفی کے لیے 84 ڈگری تصویر لینے کے لیے وائڈ اینگل لینس لگایا گیا ہے۔فون کی سب سے خاص بات ویڈیو اسٹوری فیچر ہے جو ویڈیوز اور تصاویر کے انتخاب کے بعد انہیں چھوٹے اور ہلکے کلپ میں تبدیل کر کے شیئر کے لیے تیار کرتا ہے۔ایپ کلونر فنکشن کی بدولت اب صارف صرف ایک سوشل میڈیا ایپ پر لاگ ان ہو کر سوشل میڈیا کی مشہور ایپس پر لاگ ان رہ سکتے ہیں۔
مثلاً واٹس ایپ اور انسٹا گرام ایپس پر ایک اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوکر اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون میں کئی ملٹی میڈیا فیچرز بھی موجود ہیں۔اسمارٹ فون دھاتی سلور اور دھاتی سیاہ رنگ میں دستیاب ہے اور اس کی تعارفی قیمت پاکستانی 30 ہزار روپے یا 286 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔