زراعت کو جدید بنانے ، پیداوار بڑھانے کیلئے قومی پالیسی تیار

زراعت کو جدید بنانے ، پیداوار بڑھانے کیلئے قومی پالیسی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،پیداوار بڑھانے اور غربت کم کرنے کیلئے تحفظ خوراک کی قومی پالیسی تیار کرلی ہے ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق قومی تحفظ خوارک اور تحقیق کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبوں کی مشاورت سے پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور یہ وفاقی کابینہ کے غور کیلئے تیار ہے۔پالیسی میں بھوک کے خاتمے ، پانی کے موجودہ ذخائر میں اضافے جدید اور ماحول دوست زراعت کے فروغ، ہائبریڈ بیجوں کے استعمال اور چارے والی فصلوں کی پیداوار میں اضافے کا مکمل احاطہ کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہپالیسی کے تحت فاٹا، گلگت بلتستان، چترال، بلوچستان، آزاد کشمیر، پوٹھوہار، تھر، نارا اور کوہستان میں بارش کے پانی کے استعمال کے ذریعے زراعت کے مخفی مواقع بروئے کار لانا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہپالیسی میں خوراک کو محفوظ بنانے، پھلوں اور پھولوں کی برآمدات کو بیس فیصد تک بڑھانے، وفاقی اور صوبائی سطح پر خوراک کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور زرعی فارموں میں مشینوں اور فارمر کے طریقہ کار کو ترقی دینے سے متعلق تجاویز دی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -