ہانگ کانگ بیلٹ وروڈ منصوبے سے متعلق فورم کا انعقاد

ہانگ کانگ بیلٹ وروڈ منصوبے سے متعلق فورم کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہونگ کانگ(آئی این پی) ہونگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے( ایچ کے ایس آر) کی حکومت اور ہانگ کانگ تجارتی ترقیاتی کونسل( ایچ کے ایس ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام بیلٹ وروڈ منصوبے کے بارے میں ایک فورم ائندہ پیر کو یہاں منعقد ہوگا۔جس میں بنیادیڈھانچہاور آسیان ممالک کے مواقعوں پر توجہ مبزول کی جائے گی’’ تصور سے عمل تک‘‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ اس فورم میں تو قع ہے کہ 2500 سے زائد سینئر حکومتی اہلکاروں کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کے نمائندے اوربیلٹ وروڈ سے متصل ممالک اور علاقوں کی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔بیلٹ وروڈ منصوبے سے متعلق متعدد منصوبے اور بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقائی ترقی کے لیے تعاون کے فرم ورک نے عملی صورت اختیار کرلی ہے۔یہ بات (ایچ کے ٹی ڈی سی ) کے چیئرمین وینسینٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

مزید :

کامرس -