یو ایس اوپن ، اسیو سٹو وانے شراپووا کی کامیابیوں کو بریک لگا دی
نیو یارک( نیٹ نیوز) یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ماریہ شراپووا کی کامیابیوں کا سفر اختتام کو پہنچ گیا جہاں انہیں پری کوارٹرفائنل میں لٹویا کی کھلاڑی نے شکست دی۔ نیویارک میں جاری ایونٹ میں کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے روس کی شراپووا کو لٹویا کی اسیوسٹووا کا چیلنج درپیش تھا، پہلے سیٹ میں سابق عالمی نمبرون نے بہتر کھیل پیش کیا تاہم وہ 5 کے مقابلے میں 7 پوائنٹس سے ہار گئیں۔ ماریہ شراپووا دوسرے سیٹ6۔4 سے ناکام رہیں، تیسرا سیٹ اسیوسٹووا نے 6۔2 سے جیت کر شراپووا کے ارمان کا خون کیا۔ ایک اور میچ میں جموریہ چیک ری پبلک کی کیویٹوا نے ومبلڈن چیمپئن مگورزا کو ایونٹ سے باہر کردیا ۔دوسری جانب ویمنزڈبلز میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور چین کی شوئی پینگ نے کوارٹرفائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔بھارتی جوڑی نے رومانیا اور سپینش جوڑی سورانا کرسٹیا اور سارا کو شکست سے دوچارکیا۔