امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمز بیٹی کی ماں بن گئیں

امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمز بیٹی کی ماں بن گئیں
 امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمز بیٹی کی ماں بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا (نیٹ نیوز)امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمز اور ریڈٹ کے شریک بانی الیکسی اوہانین کے ہاں فلوریڈا کے ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، سرینا اور ان کے شوہر کی جانب سے ابھی تک بچی کی پیدائش کی تصدیق تو نہیں کی لیکن سرینا کے کوچ پیٹرک موراتغلو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سرینا کو بچی کی پیدائش پر مبارک باد دی۔سرینا کے کوچ نے کہا کہ سرینا بچی کی پیدائش بہت مبارک ہو، میں اس موقع پر تمہارے جذبات محسوس کرسکتا ہوں اور بے حد خوش ہوں۔دوسری جانب بچی کی پیدائش پر سرینا کے دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، مشہور ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ٹوئٹر پر سرینا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔