بھارتی ہاکی کوچ برطرف ،ڈیوڈ جان قائم مقام کوچ مقرر

بھارتی ہاکی کوچ برطرف ،ڈیوڈ جان قائم مقام کوچ مقرر
 بھارتی ہاکی کوچ برطرف ،ڈیوڈ جان قائم مقام کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت نے قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ رائیلنٹ اولٹمینز کو اچانک عہدے سے فارغ کردیا۔ ہاکی انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے رائیلنٹ اولٹمینز کے اس فارمولے پر بورڈ کو بھروسہ نہیں ہے کہ کامیابی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بنانا ہو گا۔ ہاکی انڈیا کے مطابق اولٹمینز کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ بھارتی ہاکی ٹیم کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان کو مینز ہاکی ٹیم کا قائم مقام کوچ مقرر کر دیا ہے جو نئے کوچ کی تعیناتی تک فرائض انجام دیں گے۔ گزشتہ تین روز سے ہاکی انڈیا کی ہائی پرفارمنس اور ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس جاری تھا جس میں اولٹمینز کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان کا کہنا ہے کہ اولٹمینز نے ٹیم کی کامیابی کے لیے متعدد طویل المدتی منصوبے پیش کیے لیکن ہمیں فوری نتائج چاہئیں۔