فیشن انڈسٹری کو نان پروفیشنل لوگ خراب کر رہے ہیں: شہزاد چندا
لاہور(فلم رپورٹر) معروف فیشن ڈیزائنر شہزاد چندا نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری کو نان پروفیشنل لوگ خراب کر رہے ہیں‘ فیشن انڈسٹری کی مضبوطی کے بعد ہی فلم انڈسٹری بھی ترقی کر سکتی ہے۔شہزاد چندانے کہا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری میں تیزی کے ساتھ نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ ایسے لوگ جو گروہ کی شکل میں کام کر رہے ہیں نئے ٹیلنٹ کو کام دلوانے کا جھانسہ دیکر ان کو خراب کر رہے ہیں جو فیشن انڈسٹری کیلئے بہت نقصان دہ ہے‘ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو ہمیں پہلے فیشن انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہو گا۔