’دی کپل شرما شوکو بند کر دیا گیا،کپل نے بھی تصدیق کر دی
ممبئی( آن لائن) بھارت کے مشہور ترین مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کو بند کر دیا گیا۔بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کا ستارہ آج کل گردش میں ہے، ان کی اپنے ٹیم ممبر سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی اور پھر شو کی گرتی ریٹنگ کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور پھر شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت متعدد سپر اسٹار ان کے سیٹ پر کپل شرما کا انتظار کرتے رہ گے مگر خرابی صحت کی وجہ سے انتظامیہ کو پروگرام کی ریکارڈنگ بھی منسوخ کرنا پڑی جس کی وجہ سے نہ صرف شو کی انتظامیہ بلکہ ٹی وی چینل کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے فلم ’بادشاہو‘ کی کاسٹ ’دی کپل شرما شو‘ کے سیٹ پر موجود تھی مگر بہت دیر انتظار کے بعد بھی میزبان کپل سیٹ پر نہیں آئے جس پر اجے دیوگن غصے سے لال پیلے ہو گئے اور کپل کی اس حرکت کی بعد خبریں زیر گردش تھی کہ ان کے پروگرام کو بند کردیا جائے گا جبکہ اب سونی ٹی وی کے ترجمان نے کپل شرما شو بند ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میزبان کی مکمل صحتیابی تک شو آن آیئر نہیں ہو گا۔
دوسری جانب کپل شرما نے خود بھی پروگرام بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ دنوں کے لیے مکمل آرام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ میں اپنی خراب صحت کو ایسے ہی نظرانداز نہیں کر سکتا، جلد ہی میری فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے لہذا میرا شیڈول بہت مصروف جا رہا ہے مگر میں شاندار انداز میں واپسی کروں گا۔