فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں،فرح ہاشمی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فرح ہاشمی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے ‘ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزیر ہے۔فرح ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کیلئے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لئے اب سب کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کیلئے جد و جہد کریں ‘پاکستانی فلمی ہدایتکار فلمیں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے ریلیز نہیں کر رہے ہیں جس سے فلموں کی نمائش میں طویل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹریڈ کے لئے اچھا نہیں ہے ۔