اوچشریف : ٹریفک کا اندوہناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق
اوچشریف ،ہیڈ پنجند(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان + سٹی رپورٹر)عید الااضحی کے تیسرے روزکے ایل پی روڈ پر اندوہناک ٹریفک حادثہ ،ایک ہی خاندان کی چار خواتین اور 3بچیاں جابحق ،مزید ہلاکتوں کا خد شہ تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ پر عید الااضحی کے تیسر ے روز شادی پر جانے والی بدنصیب فیملی حادثہ کا شکا ر ہو گئی ۔ایک ہی خاندان کی چار خواتین سکینہ بی بی زوجہ محمد بخش سنکہ موضع علی پور گھلواں اول تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ بعمری 50سال اقبال بیگم زوجہ محبو ب احمد سکنہ موضع علی پور گھلواں اول بعمری60سالہ تاج بی بی زوجہ عبدالکریم قوم بھلکہ سکنہ علی پور گھلواں اول بعمری50سال ،شمشاد بی بی دختر محبوب ا حمدبہاولدین زکریا نونیورسٹی ملتان میں ایم ایس سی کی طالبہ تھی بعمری22سال ،جبکہ خدیجہ تنویر ولد تنویر محبوب بعمری 5سال ،کرن افضل بعمری 12سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں جابحق ہو گئے ۔کے ایل پی روڈ پل حا فظاں موضع پتی کھیارہ کے قریب کراچی سے آنے والا گیس بوائلیرکنٹینر نمبریC-1645 بارات میں شامل سامنے سے آنے والی بولان کیری سے ٹکرا کے الٹ گیا ۔جبکہ بولان کیری گیس بوائلر کنٹینر کے نیچے دب گئی۔ جبکہ زخمیوں میں ایم تنویر ولد محبو ب احمد سکنہ موضع علی پور گھلواں اول بعمری 30سال ،نادیہ بی بی زوجہ فیصل محبوب بعمری30سال سکنہ موضع اول گھلواں ،اسمارا افضل بعمری 7سال کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔،فیصل محبوب عمری35سال کو احمد پور لے گئے ۔وقوع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ،پٹرولنگ پولیس ،ریسکیو 1122سمیت دیگر امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔ جبکہ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان اور بہاول وکٹوریہ ہسپتا ل بہالپور منتقل کر دیا گیا ہے ۔جابحق خواتین میں 3بہنیں اور ایک ان کی پھوپھی شامل ہے ۔وقو ع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور رب نواز ایس ڈی پی او غلام دستگیر خان لنگاہ، اسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ عبدالراؤ ف مہر ایس ایچ او تھانہ اوچشریف ایم اقبال کھرل سمیت پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ۔اور شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔جبکہ گیس سے بھرئے کنٹینر کے نیچے سے گاڑی تاحال دبی ہوئی ہے ۔ کنٹینر سے گیس لیکج کے باعث تاحال ریسکیو اپریشن روک دیا گیا ہے ۔جس پر ورثہ اپنے پیاروں کیلئے روتے رہے۔6گھنٹے گزرجا نے کے باوجودبھی بولان کیری کنٹینر کے نیچے دبی رہی اور نعشوں کو نہ نکالا جاسکا ہے۔
اوچشریف حادثہ