قطرنے پاکستان سمیت بیشتر ممالک کے لئے ویزہ فری کر دیا
قطر(آن لائن) قطرنے سعودی عرب کی جانب سے پابندیوں کے بعد پاکستان سمیت بیشتر ممالک کے لئے ویزہ فری کر دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر نے اسی ممالک کے شہریوں کے لئے ویزہ فری کر دیا ہے ۔ ان اسی ممالک میں پہلے بھارت ، امریکہ ،برطانیہ ،جنوبی افریقہ ، اسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور دیگر شامل تھے تاہم اب پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان ممالک کے وہ شہری جو قطر آنے کے خواہشمند ہوں ۔ انہیں پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ قطر پہنچنے پر انھیں ائر پورٹ پر ہی ملٹی انٹری ویزا دیا جائیگا جو بلکل مفت ہو گا۔ ویزا حاصل کرنے والے افراد کو محض اپنا پاسپورٹ دکھانا ہو گا جسکے ختم ہونے کی میعاد چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے جبکہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو ائر پورٹ پر ہی ویزیسے استثنٰی کی سہولت دی جائیگی جو کہ ایک سے اسی ،نوے یا پھر تیس دن کے لئے اورقابل تجدید ہوگی ۔