بلوچستان کو پختونستان میں شامل کرینگے ٗاسفند یار ولی

بلوچستان کو پختونستان میں شامل کرینگے ٗاسفند یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ فاٹا کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے۔چارسدہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، ایف سی آر کے قانون کا خاتمہ کیا جائے اور فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے، اس کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے بھی انگریز کی کھینچی ہوئی لکیر کی حفاظت کی ہے۔اسفند یار ولی نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہو گا، کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو افغان جہاد کے دور سے احتساب کا عمل شروع کرنا ہو گا۔
اسفند یار ولی

مزید :

صفحہ آخر -