بھارت ،سکھوں نے مسلمانوں کیلئے عید الاضحی کی نما ز کیلئے گرودوار ہ کے دروازے کھول دیے

بھارت ،سکھوں نے مسلمانوں کیلئے عید الاضحی کی نما ز کیلئے گرودوار ہ کے دروازے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کی نماز کیلیے مختص گر اؤنڈ میں بارشوں کا پانی جمع ہو نے کی وجہ سے سکھوں نے اپنے گرودواہ کے دروازے کھول دیے تاکہ مسلمان اپنی نماز پڑھ سکیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترکند کے نواحی علاقے میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد عیدالاضحی کی نماز ادا کرنے کیلیے اکھٹی ہوئی لیکن گزشتہ رات کی بارش کی وجہ سے گرا ؤنڈ میں پانی جمع ہو گیا تھا۔یہ صورتحال دیکھ کر گردوارا کے سنگھ صبحا سامنے آئے اور گردوارا میں نماز ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔ گردوارا کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جوشی متھ میں ہندو، سکھ اور مسلمان ہم سب کا ایک مضبوط رشتہ ہے۔ شری ہمکند صاحب گردوارا کے منیجر کا کہنا تھا کہ گردوارا میں 500سے زائد مسلمانوں نے عید الاضحی کی نماز ادا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -